خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پختونخوا کے علاقے باجوڑ اور لوئر دیر سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 186 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا .


زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے .

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا گیا، کوئی عوامی احتجاج سامنے نہیں آیا: مریم اورنگزیب
یاد رہے کہ ہفتے کی رات بھی لاہور، پنڈی، پشاورسمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی .

زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا اور اس کی گہرائی 196 کلومیٹر تھی . زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں رپورٹ نہیں ہوا .

. .

متعلقہ خبریں