بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز کے یہاں بیٹے کی پیدائش


ممبئی(قدرت روزنامہ)الیانا ڈی کروز نے چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا تھا اور اب اداکارہ نے ماں بننے کی خوشخبری دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ نے ایک پوسٹ میں اپنے بچے فوٹو شیئر کرتے ہوئے اسکا خیرمقدم کیا اور مداحوں کو بیٹے کے نام سے بھی آگاہ کیا۔
کیپشن میں اداکارہ والدین بننے کے اپنے جذبات کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنے پیارے لڑکے کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں۔
الیانا کی پوسٹ کے بعد فلمی دنیا کے کئی نامور ستاروں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جس میں ان کی میں تیرا ہیرو کی شریک اداکارہ نرگس فخری اور مبارکاں کے ساتھی اداکار ارجن کپور کے ساتھ ساتھ اتھیا شیٹی بھی شامل تھیں۔
ان کے علاوہ انڈسٹری کے اندرونی افراد جیسے پروڈیوسر آشی دعا، فوٹوگرافر ڈبو رتنانی، ماریہ گورٹی، اداکار سیندھل راما مورتی، پروڈیوسر تنوج گرگ، ڈیزائنر تانیا گھاوڑی، اداکار کرن ویر شرما سمیت دیگر بھی اپنی نیک تمنائیں بانٹتے ہوئے نظر آئے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

1 hour ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

1 hour ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

1 hour ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

1 hour ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

2 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

2 hours ago