لاہور؛ ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کڑیاں بھارت سے ملنے لگیں


لاہور(قدرت روزنامہ) ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کڑیاں بھارت سے ملنے لگیں، لاہور میں ڈرون سے ہیروئن کی اسمگلنگ کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔منشیات اسمگلنگ کیس میں پولیس اہلکار بھی منشیات کیس میں ملوث نکلے، اے این ایف نے ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی سی آفس کی نظارت برانچ میں تعینات پولیس اہلکار شرافت مقدمے میں نامزد ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ منشیات اسمگلروں کے گروہ کو سرحد پار سے سپورٹ حاصل ہے۔ملزمان کی شناخت عبدالرزاق، جیدا، شرافت علی، مصطفیٰ اور اعجاز ڈیال کے نام سے ہوئی۔
ذرائع اے این ایف کے مطابق سرحدی علاقے میں چھاپہ مار کر ہیروئن برآمد کرلی گئی، ہیروئن اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والا ڈرون بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ ملوث ملزمان کارروائی کے دوران فرار ہوگئے۔

Recent Posts

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

2 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

11 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

23 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

30 mins ago

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

51 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

54 mins ago