کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ منال خان اور اُن کے شوہر احسن محسن کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے .
حال ہی میں اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے شوہر احسن محسن کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنے گھر میں آنے والے پہلے ننھے مہمان کی اطلاع دی .
View this post on Instagram
انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ “دو دل تین بن رہے ہیں، ہمارے آنے والے مہمان کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے” .
اداکارہ کی انسٹا گرام پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مبارکباد پیش کی جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے . واضح رہے کہ اداکارہ منال خان نے 2021 میں اداکار احسن محسن سے شادی کی تھی .
. .
View this post on Instagram