بیرون ملک جانیوالوں کا رش،روزانہ 40ہزار افراد کی پاسپورٹ دفاترآمد


کراچی (قدرت روزنامہ)ملک سے باہر جانے والوں کا رش برقرار، روز 40ہزار افراد پاسپورٹ دفاتر آرہے ہیں . پاسپورٹ حکام کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے .


ملک سے باہر جانے کے لیے پاسپورٹ کے حصول کے لیے روزانہ 40ہزار افراد پاسپورٹ دفاتر آ رہے ہیں .
حکام کے مطابق بڑی تعداد میں ڈیٹا آنے کی وجہ سے پاسپورٹ بنانے والا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہے . شہریوں کو پاسپورٹ کی بروقت ڈیلیوری کے لیے ہفتہ اور اتوار کو بھی پاسپورٹس کی چھپائی کا کام کیا جانے لگا ہے .

. .

متعلقہ خبریں