روس نے پانی کی سطح سے اڑنے والا کمرشل طیارہ بنالیا

ماسکو (قدرت روزنامہ)پانی کی سطح سے اڑان بھرنے والے روسی کمرشل طیارے نے لوگوں کو ورطہ حیرت  میں  ڈال  رکھا ہے . ایمفیبیئس  بیریو  بی  200 الٹیئر  نامی روسی طیارے کو انتہائی مہارت سے تیار کیا گیا جس کا مقصد کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے .

طیارے کو خاص طور پر آگ بجھانے سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سرچ اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے اور سمندری گشت کے لئے ڈیزائن کیا گیا .

دراصل بیریو بی 200 الٹیئر ایک ایمفیبیئس جیٹ سے چلنے والا سمندری جہاز ہے جسے بیریو ایئرکرافٹ کمپنی نے بنایا ہے . کمپنی کے مطابق جہاز کو آگ بجھانے ، تلاش ، بچاؤ ، کارگو اور مسافروں کی نقل و حرکت کے لئے ڈیزائن کیا گیا، جس میں 72 مسافروں کو لے جانے کی گنجائش ہے .

. .

متعلقہ خبریں