کراچی پورٹ پر ملازم نے سمندر میں کود کر خودکشی کر لی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پورٹ پر ملازم نے کرین سے سمندر میں کود کر خودکشی کر لی۔پورٹ ذرائع کے مطابق صبح 7 بجے کرین نمبر 12 سے عبدالرحیم نے خودکشی کی۔
پورٹ حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ صبح پیش آیا، لاش ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والا تھرڈ پارٹی ملازم تھا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لاش ڈھونڈنے کے لیے نیوی کی مدد طلب کی ہے، چھلانگ لگانے کی وجوہات کے بعد مقدمہ درج کریں گے۔