بالی ووڈ اداکارہ کاگردہ ناکارہ۔۔۔!!! حکومت اورمداحوں سے مددکی اپیل کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ)کم از کم دو بولی رومانٹک کامیڈی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نوجوان بھارتی اداکارہ نے گردوں کی بیماری کے باعث حکومت اور مداحوں سے مدد کی اپیل کردی۔’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بھارتی ٹی وی کے مشہور شو ’کرائم پیٹرول‘ کی نوجوان اداکارہ اننیا سونی گردے ناکارہ ہونے کے باعث ہسپتال داخل ہیں، جہاں سے انہوں نے مدد کی اپیل کردی۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے 6 سال قبل 2015 میں دونوں گردے فیل ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کے والد نے انہیں ایک گردہ عطیے کے
طور پر دیا تھا مگر اب ان کا مذکورہ گردہ بھی درست کام نہیں کر رہا۔اداکارہ نے اسی حوالے سے انسٹاگرام پر ہسپتال کے بسترے پر بنائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی اور حکومت سمیت لوگوں سے مدد کی اپیل بھی کی۔مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ کو بسترے پر بیماری اور درد کی وجہ سے کمزور حالت میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ویڈیو میں انہیں انتہائی کم رفتار میں بولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے ویڈیو میں بتایا کہ انہیں فوری طور پر کچھ دوائیاں دے کر ان کی حالت کو کنٹرول میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کے بعد ممکنہ طور پر ان کا ڈائلاسز شروع کیا جائے گا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ گردہ عطیہ کرنے والے ’ڈونر‘ کی بھی تلاش میں ہیں، تاہم انہیں تاحال کوئی خاص کامیابی نہیں ملی۔ٹائم آف انڈیا کے مطابق اننیا سونی ’کرائم پیٹرول‘ سمیت چند ٹی وی شوز اور معروف ڈراموں ’عشق میں مرجاواں اور عادت‘ میں بھی کام کر چکی ہیں جب کہ وہ ’ٹیک اٹ ازی اور ہے اپنا دل تو آوارہ‘ جیسی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔بیماری سے قبل وہ تیلگو فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، تاہم اچانک ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ممبئی کے نجی ہسپتال داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ جلد ان کا ڈائلاسز شروع کردیا جائے گا۔اننتا سونی نے حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے گردہ عطیہ کرنے کی اپیل بھی کی اور بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہی ان کے گھر میں آگ لگ گئی تھی، جس کی وجہ ان کی مالی حالت بھی خراب ہوگئی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ اداکاری سے پیسے کما لیتی تھیں جب کہ ان کی والدہ گارمنٹس کا کاروبار کرتی تھیں مگر کچھ عرصہ قبل ان کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس وجہ سے ان کا تمام سامان جل کر خاک ہوگیا اور بدترین مالی مشکلات کا شکار ہوگئے۔

Recent Posts

کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس…

1 min ago

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست…

9 mins ago

امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ری پبلکن امریکی رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری…

16 mins ago

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں…

34 mins ago

برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا

ریو ڈی جنیرو(قدرت روزنامہ)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں طوفانی بارش سے…

37 mins ago

گرلز کالج جناح ٹاﺅن کے امتحانی مرکز میں طالبہ پر تشدد کا نوٹس لیا جائے، روزینہ خان خلجی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین کوئٹہ فاﺅنڈیشن روزینہ خان خلجی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی…

48 mins ago