واضح رہے، مجھے اب کسی پر بھروسہ نہیں ہے، جنت مرزا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر بھروسے سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ، ماڈل و ٹک ٹاکر جنت مرزا کی رواں سال فروری میں اپنے پرانے دوست، عمر بٹ سے منگنی ختم ہو گئی تھی۔جنت مرزا آج کل اکیلی اور اداس پوسٹس شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔
View this post on Instagram
ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کا بتانا تھا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ کڑا وقت دیکھا ہے، انہوں نے اپنی ذہنی صحت کی بحالی کے لیے خود کو کچھ روز کے لیے گھر میں قید بھی کر لیا تھا۔
آج کل جنت مرزا دبئی میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔اِن خوبصورت تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ دبئی میں کافی انجوائے کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
جنت مرزا کا اپنی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں لکھنا ہے کہ یہ ’واضح رہے کہ مجھے اب کسی پر بھروسہ نہیں ہے۔‘