کم عمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں کم عمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ملزم دہلی حکومت کا آفیسر ہے، جس نے ایک 16سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے وہ حاملہ ہو گئی۔
لڑکی کے حاملہ ہو جانے پر ملزم کی بیوی نے لڑکی کو اسقاط حمل کی گولیاں دیں اور اپنے شوہر کے جرم کو چھپانے میں اس کی مدد کی۔ پریمودے کھاکھا نامی ملزم اور اس کی اہلیہ سیما رانی کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کو نومبر 2020ءسے جنوری 2021ءکے دوران متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اکتوبر 2020ءمیں متاثرہ لڑکی کے والد کی کورونا وائرس سے موت واقع ہو گئی، جس کے بعد ملزم لڑکی کو اپنے ساتھ گھر لے آیا۔
ملزم لڑکی کا ننھیالی رشتے دار تھا ، جسے لڑکی ماموں کہہ کر پکارتی تھی۔ لڑکی کی ماں کا خیال تھا کہ باپ کے انتقال کے بعد ان کی بیٹی اپنے ماموں کے 2 بچوں کے ساتھ خوش رہے گی اور اس کی اچھی پرورش ہو گی تاہم گھر لیجانے کے فوری بعد ہی ملزم نے لڑکی کے ساتھ درندگی شروع کر دی۔
جب لڑکی حاملہ ہو گئی تو اس نے اپنی اہلیہ کو بتا دیا جس نے پولیس کے پاس جانے کی بجائے شوہر کے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور اسقاط حمل کی گولیاں کھلا کر لڑکی کا حمل ضائع کروا دیا۔
لڑکی نے بتایا کہ خاتون نے اسے تھپڑ مارے اور دھمکیاں دیں کہ اگر اس نے کسی کو حمل اور اسقاط حمل کے بارے میں بتایا تو وہ اسے جان سے مار دے گی۔ چند ہفتے بعد لڑکی اپنی ماں سے ملنے گئی اور وہاں اس نے ماں کو تمام واردات سنا دی۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

47 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

1 hour ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

1 hour ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

1 hour ago