بارش برسانےو الے ایک اورسسٹم کی انٹری۔۔پاکستان میں آج شام سے شدید بارشیں۔۔کون کون سے علاقے جل تھل ایک ہونے والے ہیں؟

کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرقی بھارت میں موجود ہوا کا دباؤ کمزورپڑگیا ہے جس کے بعد کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات اور راجستھان میں ہوا کےکم دباؤکا پھیلاؤ جنوب مشرقی
سندھ تک بڑھ رہا ہے، نوابشاہ،تھرپارکر،ٹھٹھہ،بدین میں آج کہیں کہیں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام یارات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج مسلسل تیسرے روز بھی شدید گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق،آج شہر میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا بتا ناہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے زیریں سندھ ،خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Recent Posts

بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیر اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت پر کڑی تنقید کرتے…

1 min ago

کے الیکٹرک کا 7 سال کیلئے 3.84 روپے فی یونٹ بیس ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کچھ دن پہلے منظور کیے جانے والے 392 ارب روپے کے سرمایہ…

7 mins ago

حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا

ریاض (قدرت روزنامہ) حج سیزن 2024 کے پیش نظر آج سے مکہ مکرمہ میں داخلے…

11 mins ago

مولانا صاحب کو نہ دولہے کی جگہ ملی، نہ ہی باراتیوں میں اہم مقام ملا تو تکلیف تو ہو گی، مرتضی سولنگی نے طنز کے نشتر چلادیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے طنز کرتے ہوئے کہا…

14 mins ago

مولانا صاحب کو نہ دولہے کی جگہ ملی، نہ ہی باراتیوں میں اہم مقام ملا تو تکلیف تو ہو گی، مرتضی سولنگی نے طنز کے نشتر چلادیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مولانا…

16 mins ago

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بڑی کمی ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے…

19 mins ago