پاکستان

گاڑی کا سفر بھی مہنگا، لاہور سے اسلام آباد تک 1100 روپے دینا ہونگے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹرین، بس اور جہاز کے کرایوں میں اضافے کے بعد اب گاڑی کا سفر بھی مہنگا ہوگیا، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب موٹروے کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے مطابق موٹروے کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا جس کے بعد اب لاہور سے اسلام آباد تک سفر کرنے والی گاڑیوں کو 1100 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ہر سفر کرنے والی گاڑی سے فی کلومیٹر 3 روپے 7 پیسے وصول کیا جائے گا۔ موٹروے پر سفر کرنے والی مسافر وین سے 2 ہزار 590 روپے وصول کیے جائیں گے۔
اسی طرح مسافر بسوں کو 10 روپے 29 پیسے فی کلومیٹر کے حساب سے 3 ہزار 690 روپے دینے ہوں گے۔ حکام کے مطابق ٹول ٹیکس میں اضافے کا باقاعدہ نفاذ بھی ہوگیا ہے اور کلیکشن بوتھ کے باہر بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق سامان کی ترسیل کیلئے استعمال ہونے والے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ہر ٹرک سے 17 روپے 22 پیسے فی کلو میٹر وصول کیے جائیں گے۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں