پی آئی اے کے دفاتر مکمل بند ‘ فلائیٹ آپریشن معطل ہونیکا خطرہ


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے ملازمین نے ملک بھر میں بکنگ آفیسسز بند کردئیے ‘ فلائیٹ آپریشن معطل ہونیکا خدشہ ‘ تفصیلات کے مطابق سموار کی صبح سے پی آئی اے ملازمین نے ملک بھر میں بکنگ دفاتر کو صبح 10بجے سے شام 5 بجے تک بند کرنا شروع کردیا جس کیوجہ سے پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن بند ہونیکا خدشہ پید ا ہوگیا
واضح رہے کہ پی آئی اے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے اور ائیرلائنز کی دو حصوں میں تقسیم کے خلاف اٹھارہ اگست سے روزانہ دو گھنٹے کی ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا تھا ‘خیال رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی مجوزہ نجکاری اور ملازمین کی تنخواہیں کم ہونے کے خلاف پی آئی اے، سی بی اے اور دیگر نمائندہ تنظیموں نے انتظامیہ اور نگران حکومت الٹی میٹم دیتے ہوئے چارٹر آف ڈیمانڈ نہ ماننے کی صورت میں ہڑتال سمیت ہر قسم کے راست اقدام کا اعلان کیا تھا۔