شاہین آفریدی اور حارث رؤف کا ارشد ندیم کیلئے پیغام

لاہور(قدرت وزنامہ)پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ارشد ندیم کے لیے پیغام جاری کردیا .

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ملتان میں موجود دونوں کھلاڑیوں نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس میں تاریخ رقم کرنے پر مبارک باد پیش کی .

حارث رؤف نے کہا کہ آپ پاکستان کا فخر ہیں ، آپ نے پہلی بار ورلڈ ایتھلیٹکس میں سلور میڈل جیتا . آپ اسی طرح پاکستان کو میڈلز جتواتے رہیں .

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ارشد ندیم آپ پاکستان کا فخر ہیں، آپ کو بہت ساری مبارک باد .

. .

متعلقہ خبریں