ماضی کی حکومت کو بتایا تھا کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے، خورشید شاہ


سکھر (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت کو بتایا تھا کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے، مل بیٹھیں اور مسائل حل کریں۔خورشید شاہ نے آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں الیکشن وقت پر ہوجائیں تو ہم تمام مسائل سے نکل سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق تین ماہ میں ہونے چاہئیں، الیکشن جتنی جلدی ہوگا معیشت کی تباہی سے مزید بچ سکیں گے۔خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے سمجھ لیا تھا کہ پاکستان معاشی دلدل میں پھنس رہا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہفتے دس روز میں شہید جان محمد مہر کے قاتل گرفتار ہوجائیں گے، شناخت ہوگئی ہے کہ جان محمد مہر کو کس نے قتل کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

Recent Posts

گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی…

1 min ago

حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت…

11 mins ago

زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد…

13 mins ago

مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول…

21 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ذمے قرضوں پر…

22 mins ago

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

1 hour ago