پشاور؛ بی آر ٹی بس سروس آج معطل رہے گی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بی آر ٹی بس سروس آج معطل رہے گی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کے آئی ٹی سسٹم کو اب ڈیٹ کیا جارہا ہے ،کوریڈور میں مرمتی کام کے باعث سروس معطل رہے گی،ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بی آر ٹی کا تمام سسٹم آئی ٹی سے منسلک ہے،مرمتی کام مکمل ہوتے ہی سروس بحال کر دی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں