چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 7 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کردیں . جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ چار ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواستوں پر سماعت کرے گا .

درخواست میں سپرٹینڈنٹ اٹک جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا . چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانتوں کو چیلنج کیا گیا ہے . مؤقف اختیار گیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، درخواست گزار کو پانچ اگست کو توشہ خانہ کے کیس میں حقائق کے برعکس سزا ہوئی اور سزا کے فوری بعد پولیس نے درخواست گزار کو گرفتار کرلیا . درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتیں ضمانتوں کو میرٹ کی بنیاد پر سننے کا حکم دے، دہشت گردی عدالت نے نو مئی مقدمات میں چیرمین پی ٹی آئی کی ضمانتوں کو خارج کیا تھا . . .

متعلقہ خبریں