سندھ

کراچی میں پولیس تشدد کا شکار بائیک رائیڈر نے اپنی موٹرسائیکل جلادی


کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی پریس کلب کے باہر آن لائن موٹر بائیک رائیڈر نے فریئر پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل کو نذر آتش کر دیا۔ایس ایس پی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔
ایس ایچ او حق نواز نے بتایا کہ شہری ہیری سن کا کہنا ہے کہ اس کا کینٹ اسٹیشن کے قریب قائم ہوٹل کے سامنے کچھ لوگوں سے جھگڑا ہوا تھا اور اس دوران اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس نے مدد گار 15 پولیس پر کال بھی کی اور پولیس نے وہاں پہنچ کر مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران میرا موبائل فون ، نقدی اور دیگر سامان بھی غائب ہوگیا۔
ایس ایچ او کے مطابق واقعہ ہفتے کی شب ساڑھے 10 بجے کے قریب کینٹ اسٹیشن کے قریب پیش آیا تھا جبکہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوگیا اور اس نے پریس کلب آکر اس نے اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی جبکہ وہ آن لائن بائیک رائیڈر ہے تاہم پولیس نے شہری کا بیان قلمبند کرلیا ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں