اے وی ایل سی کے دفتر کی چھت گرگئی، ڈی ایس پی اور ایس ایس پی زخمی
کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے دفتر کی چھت گرنے سے 2 افسران زخمی ہوگئے۔\پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عبدالرحیم شیرازی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کمبو خان زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کو سر اور جسم کے مختلف حصوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں، جنہیں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شرجیل کھرل کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی اور ڈی ایس پی کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس افسران ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔پولیس حکام کے مطابق 6 ماہ قبل ایس ایس پی دفتر کی چھت کی مرمت کی گئی تھی۔