سنجے دت 20 سال سے میری شادی کرانے کی کوشش کررہے ہیں، امیشا پٹیل


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ سنجے دت 20 سال سے میری شادی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امیشا نے سنجے دت کے ساتھ اپنی دوستی کے متعلق بات کی۔
انہوں نے کہا کہ سنجو میری فیملی کی طرح ہیں، وہ مجھے کہتے ہیں کہ ‘امیشا تم اس انڈسٹری کیلئے ضرورت سے زیادہ اچھی لڑکی ہو، میں نکال رہا ہوں تجھ کو’۔امیشا کا کہنا تھا کہ سنجے دت کہتے ہیں ‘تم بہت سادہ ہو، بہت بھولی ہو، تو چل میں شادی کرواتا ہوں تیری’۔
اداکارہ نے بتایا کہ سنجے دت ہمیشہ میری شادی کی کوشش میں لگے رہتے ہیں، 20 سال سے وہ میرے لیے درست رشتہ تلاش کر رہے ہیں اور ہمیشہ کہتے ہیں ‘یہ بچی ہے، اس کو کھلونے دو، اس کے دل تک پہنچنے کا یہی راستہ ہے’۔