کوئٹہ: ٹراما سینٹرکو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات اور ٹراما سینٹر میں ٹیچنگ فیکلٹی کو تعینات کرکے ٹراما سینٹر کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔
شعبہ حادثات اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کسی بھی ہسپتال کی پہچان ہوتی ہے اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے ہر دور میں ہر ہسپتال کے شعبہ حادثات اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی بہتر فعالی کیلئے اواز اٹھائی ہے اور موجودہ سیکرٹری صحت نے ہر ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی مضبوطی اور فعالی کنسلٹنٹس اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کی تعیناتی کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سیکرٹری صحت بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو ضرورت تمام ترسہولیات فراہم کرکے 24/7 مستحکم اور فعال کرنے میں مزید بہتر اقدامات کریں گے۔
سیکرٹری صحت کاٹراما سینٹر میں ٹیچنگ فیکلٹی کی تعیناتی ایک احسن قدم ہے اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کی دن رات محنت سے ٹراما سینٹر کی بہتری اور سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سیکرٹری صحت ، چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹراما سینٹر کو سنڈیمن پراونشل ہسپتال کے ساتھ ضم کرکے ٹراما سینٹر کو ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ دیا جائے اور وہاں ٹیچنگ فیکلٹی کی آسامیوں کو تخلیق کی جائیں تاکہ وہاں ایک بہترین ٹریننگ سینٹر بنایا جاسکے۔