درختوں کی کٹائی اور دیگر اقدامات کی وجہ سے سیاحتی علاقے ویران ہوتے جارہے ہیں، نصر اللہ زیرے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں پشتونخوامیپ کے پارلیمانی لیڈر نصر اللہ زیرے کی جانب سے زیارت،ہنہ اوڑک،ہربوئی اور ژوب میں درختوں کی کٹائی کی حوالے سے پیش کی جانیوالی قرار داد کو منظور کرلیا گیا۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن نصراللہ زیرئے نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے اہم سیاحتی مراکز زیارت، ہنہ اوڑک، ہربوئی، ژوب کی ترقی کے لئے اور بالخصوص مذکورہ سیاحتی علاقوں میں درختوں کی کٹائی اور دیگر اقدامات کی وجہ سے سیاحتی علاقے ویران ہوتے جارہے ہیں۔ صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ وہ ان سیاحتی علاقوں کے لئے خصوصی پیکج دینے کے لئے اقدامات اٹھانے کو یقینی بنائے۔ قرار داد کی موزونیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے اثرات موسم پر مرتب ہوئے ہیں مون سون کی بارشیں نہیں ہورہیں انہوں نے استفسار کیا کہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت بلوچستان میں کتنی نرسریاں قائم کی گئیں اور اس پروگرام میں بلوچستان کا کتنا حصہ ہے اس بابت تفصیلات دی جائیں انہوں نے کہا کہ زیارت اور ہربوئی میں صنوبر کے قیمتی جنگلات کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں اور جنگلات کی کٹائی پر پابندی عائد کرکے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اوراس سے قبل جن علاقوں میں گیس کی سہولت دستیاب نہیں انہیں گیس فراہم کی جائے۔ ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی انتہائی اہم مسئلہ ہے مگرجب تک گیس کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاتی اس وقت تک جنگلات کی کٹائی پر قابو پانا ممکن نہیں ہم نے موسیٰ خیل میں جنگلات کی کٹائی پر قابو پالیا ہے بعدازاں انہوں نے ایوان کی رائے سے قرار داد کی منظوری کی رولنگ دی۔

Recent Posts

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

8 mins ago

آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت…

22 mins ago

وفاق اور سندھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف…

30 mins ago

رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن…

46 mins ago

اعظم خان نے جس کتاب پر ہاتھ رکھ کر بیان دیا کیا وہ قرآن پاک ہی تھی؟، سائفر کیس کی سماعت میں عدالت کا ستفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago

لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں: مایا خان

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و میزبان مایا خان نے…

1 hour ago