پی آئی اے کو 17 ارب قرض وصولی کے باوجود عمرہ زائرین اور مسافر رُل گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) بینکوں کی جانب سے پی آئی اے کو 17 ارب قرض وصولی کے باوجود قومی فضائی کمپنی کا فضائی آپریشن بدستور جزوی طور پر متاثر ہے، جس سے عمرہ زائرین سمیت دیگر مسافر رُل گئے . قومی ائرلائن کی کئی پروازیں منسوخ ہونے کے ساتھ کئی دیگر کے شیڈول میں رد و بدل کردیا گیا ہے جب کہ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں مسافروں کے معمولات درہم برہم ہو چکے ہیں .

کراچی سے تربت آنے اور جانے والی 2 پروازیں پی کے 501 اور پی کے 502 ، اسی طرح کراچی لاہور کے لیے اپ اینڈ ڈاؤن کی 2 پروازیں پی کے 302 اور پی کے 303 منسوخ کر دی گئیں . کراچی سے اسلام آباد جانے اور واپس آنے کی پروازیں پی کے 368 اور 369 بھی منسوخ ہو گئیں جب کہ کراچی سے سکھر اور سکھر سے کراچی کی 2 پروازیں پی کے 336 اور پی کے 337 بھی منسوخ کر دی گئیں . ان کے علاوہ کراچی سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 340 اور فیصل آباد سے کراچی کے لیے پی کے 341 بھی منسوخ ہوگئی . پی آئی اے کی اسلام آباد سے جدہ کے لیے پرواز پی کے 741 ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی . اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 601 بھی تاخیر کا شکار ہوئی . اسلام آباد سے کراچی کے لیے پی کے 301 میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے جب کہ لاہور سے ریاض کے لیے پی کے 725 تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی . ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 605 مقررہ وقت سے 50 منٹ پہلے جائے گی . اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پرواز پی کے 325 ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر کا شکار ہے . اسلام آباد سے تربت کی پرواز پی کے 509 میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر ہو رہی ہے جب کہ کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہے . اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 300 میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر کی گئی . ملتان سے القسیم کی پرواز پی کے 168 اور دبئی کے لیے پی کے 221 کی روانگی میں 2، 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی . ملتان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 739 نے گزشتہ رات 12 بجے جدہ کے لیے روانہ ہونا تھا، جہاں ائرپورٹ پر احرام باندھے موجود عمرہ زائرین کو جدہ لے جانے کے لیے طیارہ دستیاب نہیں تھا . . .

متعلقہ خبریں