پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے


لاہور (قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔
لاہور سے مختلف شہروں کیلئے 15 سے 20 فیصد تک کرائے بڑھا دیئے گئے، لاہور سے کراچی کا کرایہ 6600 سے بڑھا کر 7000 روپے ، راولپنڈی کا 2000 سے 2200 ، مری کا کرایہ 2400 سے 2650 روپے کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ لاہور سے کوئٹہ کے کرائے میں 250 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ، جس کے بعد کوئٹہ کا کرایہ 4400 سے 4650 روپے ہو گیا۔