ن لیگ 2دھڑوں میں تقسیم ،شہباز ، حمزہ اپنے راستے جدا کر چکے ہیں‘تہلکہ خیز انکشاف


لاہور(قدرت روزنامہ)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) واضح طور پر دھڑو ں میں تقسیم ہو چکی ہے ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز رسمی طو رپر تو اجلاسوںمیں شریک ہو سکتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اپنے راستے جداکر چکے ہیں، مسلم لیگ (ن) کا کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر بغلیں بجانا سمجھ سے بالا تر ہے کیونکہ یہ شکست کھاکر بھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی

آنکھوںپر عمران خان اورعثمان بزدارسے بغض کی پٹی باندھ رکھی ہے اس لئے انہیں حکومت کا کوئی بھی اچھا کام نظر نہیں آتا۔ لیگی ترجمانوں کی ساری توجہ پراپیگنڈا کرنے پر مرکوزکررکھی ہے جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ عوام کی توجہ ان کی قیادت کی کرپشن کی طرف نہ جائے حالانکہ ان کے چہرے پہلے ہی بے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کس کی تردید کر رہی ہے کیا دیکھنے والوں کو نظر نہیں آرہا کہ شہباز شریف جو جماعت کے صدر اورحمزہ شہبازجو نائب صدرہیں وہ پارٹی کے تنظیمی اجلاسوںمیں شریک نہیں ہو رہے او رمکمل خاموش ہیں ۔مسلم لیگ (ن) میںدونہیںبلکہ کئی دھڑے بن چکے ہیں اورعام انتخابات سے پہلے سب کچھ عوام کے سامنے آ جائے گا۔مریم نواز خود کو لیڈرسمجھ رہی ہیں حالانکہ ان کی سیاست پوری مسلم لیگ (ن) کو نگل رہی ہے ۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

2 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

2 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

2 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

3 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

3 hours ago