دو اوباشوں نے کمسن 7سالہ بچے کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ، ویڈیو بھی بناتے رہے

مکوآنہ (قدرت روزنامہ)تاندلیانوالہ بدفعلی کے واقعات تھم نہ سکے۔تھانہ سٹی کے علاقہ چک 422گ ب میں دو اوباشوں نے کمسن 7سالہ بچے کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ ملزمان بدفعلی کے دوران بچے کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔تاندلیانوالہ میں چک 422گ ب میں دو اوباش زمان اور ندیم 7سالہ بچے خرم کو ورغلا کر قریبی کھیتوں میں لے گئے۔کھیتوں میں لے جا کردونوں اوباشوں نے کمسن خرم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان بدفعلی کے دوران بچے کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ کمسن خرم کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ چیخ و پکار کر رہا ہے لیکن بے رحم ملزمان زبردستی بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔ متاثرہ بچے کی چیخ و پکار پر علاقہ مکین موقع پر آگئے۔ اہل دیہہ کے پہنچنے پرملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ بچے کو طبی امداد اور میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔تھانہ سٹی پولیس نے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔والدین کا کہنا ہے کہ بچے کی ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے،آئی جی پنجاب اور آرپی او فیصل آباد واقعہ کا نوٹس لیں،ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Recent Posts

9 مئی کیس، عدالت میں پیش نہ ہونے پر 14 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں سے…

1 min ago

بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیر اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت پر کڑی تنقید کرتے…

7 mins ago

کے الیکٹرک کا 7 سال کیلئے 3.84 روپے فی یونٹ بیس ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کچھ دن پہلے منظور کیے جانے والے 392 ارب روپے کے سرمایہ…

13 mins ago

حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا

ریاض (قدرت روزنامہ) حج سیزن 2024 کے پیش نظر آج سے مکہ مکرمہ میں داخلے…

17 mins ago

مولانا صاحب کو نہ دولہے کی جگہ ملی، نہ ہی باراتیوں میں اہم مقام ملا تو تکلیف تو ہو گی، مرتضی سولنگی نے طنز کے نشتر چلادیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے طنز کرتے ہوئے کہا…

20 mins ago

مولانا صاحب کو نہ دولہے کی جگہ ملی، نہ ہی باراتیوں میں اہم مقام ملا تو تکلیف تو ہو گی، مرتضی سولنگی نے طنز کے نشتر چلادیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مولانا…

22 mins ago