نیب نے نواز شریف، زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال کردیے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیب نے نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال کرتے ہوئے احتساب عدالت اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 80 کیسز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نیب نے رجسٹرار احتساب عدالت کو خط لکھ دیا جس کے بعد کل کیسز کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالتی حکم پر آصف علی زرداری، نواز شریف، مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی سمیت 80 کیسز بحال کردیے گئے ہیں، اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا داخل دفتر کیا گیا کیس بھی کھولا جارہا ہے۔
ذرائع نیب کورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹ کیسز بھی بحال ہوگئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس کھل گیا، نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس بھی کھل گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نیب فہرست کے حساب سے کل ریکارڈ پیش کرے گی۔

Recent Posts

محسن نقوی کی اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں…

6 mins ago

بلیک ہول میں گِرنے کا منظر کیسا ہوگا؟ ویڈیو جاری

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی خلائی ادارے ناسا نے سپر کمپیوٹر پر بنائی گئی ایک ویڈیو جاری کی…

36 mins ago

حکومت کو 15روز میں کلائمیٹ اتھارٹی کے قیام کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کی عوام کیلیے سنگین خطرہ قرار…

40 mins ago

پستہ قد تاجکستانی گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے پستہ قد…

46 mins ago

تاجر دوست اسکیم کامیاب بنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کامیاب…

1 hour ago

ٹیکس کیسز کا التوا، اٹارنی جنرل آفس کی ایف بی آر کو تجاویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اٹارنی جنرل آفس نے زیر التوا ٹیکس مقدمات کے حوالے سے تجاویز چیئرمین…

1 hour ago