پشاور میں غیرملکی سیاحوں سے جنسی ہراسانی پر ہوٹل مالک گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پشاور میں غیرملکی سیاحوں سے چھیڑ چھاڑ اور جنسی ہراسانی پر ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں تکہ کڑاہی کے ایک ہوٹل پر غیر ملکی سیاحوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں لوگوں نے پولیس کو ہوٹل مالک کی غیرملکی سیاحوں سے جنسی ہراسانی کی شکایت کی ہے۔
13 2 2 225x300
لوگوں نے شکایت کی کہ ہوٹل مالک نے غیر ملکی سیاحوں کو جنسی ہراساں طور پر ہراساں کیا ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئیں جب کہ ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے۔
13 3 2 205x300
پولیس نے سوشل میڈیا پر فوٹوز اور ویڈیو وائرل ہونے اور لوگوں کی شکایت پر ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا۔