بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ترجیح ہے، فواد حسن فواد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری وزارت نجکاری کا ترجیحی شعبہ ہے۔
نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے ملاقات کیلیے آئے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ریجنل ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ خواجہ آفتاب احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری وزارت نجکاری کا ترجیحی شعبہ ہے۔
خواجہ آفتاب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فواد حسن فواد سے ملاقات کی، اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، توانائی کے شعبوں میں اہم پیشرفت پر گفتگو ہوئی۔
فواد حسن فواد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کی نجکاری کے ذریعے اقتصادی ترقی اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ آئی ایف سی نے ڈسکوزکی نجکاری کے حکومتی منصوبے کے لیے حمایت کا بھی اظہار کیا۔
علاوہ ازیں نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے فیصل آباد میں ایف بی آر کی اراضی کی میوٹیشن ڈیڈ کامیاب خریدار کے حوالے کردی۔

Recent Posts

پی آئی اے طیارے کو 4 سال قبل پیش آنے والے حادثے کی سنسنی خیز تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایئر لائن ( پی آئی اے) کی پرواز پی کے8303 کو…

13 mins ago

بینک اکاؤنٹ، گاڑیوں کی خریدوفروخت کے لیے این ٹی ایم نمبر لازمی قرار دیا جائے، اوورسیز چیمبر آف کامرس کی تجویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے…

23 mins ago

ہویا پرندے کا ایک پنکھ 28,417 امریکی ڈالرز میں نیلام، اتنا مہنگا ہونے کی وجہ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ میں معدوم نسل کے پرندے ہویا کا ایک ’پنکھ‘46,521.50 نیوزی…

34 mins ago

ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل کے حل…

45 mins ago

برطانوی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کی دولت میں ایک ساْل کے دوران حیران کن اضافہ

لندن(قدرت روزنامہ)برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک اور ان کی اہلیہ کی دولت میں ایک…

53 mins ago

اس وقت ملک میں آئین معطل ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد…

6 hours ago