ہونڈا، ہنڈائی اور دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی

(قدرت روزنامہ)نئی آٹو پالسیی کے بعد ٹویوٹا، سوزوکی اور کیا (KIA) کی جانب سے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

اب ہونڈا، ہنڈائی اور دیگر کمپنیوں نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں کو کم کیا ہے۔

اٹلس ہونڈا
شٹر اسٹاک فوٹو
اٹلس ہونڈا کی جانب سے سوک اور بی آر وی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

ہونڈا سوک 1.5 آر ایس ٹربو کی قیمت ایک لاکھ 35 ہزار روپے کمی کے بعد 46 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 45 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہونڈا سوک 1.8 وی ٹیک سی وی ٹی کی قیمت میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب وہ 37 لاکھ 29 ہزار روپے کی بجائے 36 لاکھ 14 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

سوک اوریل 1.8 وی ٹیک سی وی ٹی کی قیمت بھی ایک لاکھ 15 ہزار روپے کمی کے بعد 39 لاکھ 79 ہزار سے گھٹ کر 38 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہونڈا بی آر وی آئی وی ٹیک ایس اے ٹی کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار روپے کمی کے بعد 34 لاکھ 79 ہزار کی بجائے 33 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہنڈائی نشاط
فوٹو بشکریہ ہنڈائی
ہنڈائی نشاط نے ٹسکن اور ایلینٹرا کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ہنڈائی ٹسکن اے ڈبلیو ڈی اے ٹی الٹی میٹم کی قیمت میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 55 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 54 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

ٹسکن ایف ڈبلیو ڈی اے ٹی جی ایل ایس اسپورٹ ایک لاکھ 20 ہزار روپے کمی کے بعد 50 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 49 لاکھ 79 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔

ہنڈائی ایلینٹرا جی ایل ایس کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے کمی کی گئی ہے اور اب وہ 40 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 38 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

یونائٹیڈ موٹرز
اسکرین شاٹ
یونائٹیڈ موٹرز کی جانب سے بھی براوو اور الفا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

یونائٹیڈ براوو کی قیمت میں 69 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اب وہ 10 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 10 لاکھ 30 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

یونائٹیڈ الفا کی قیمت 95 ہزار روپے کمی سے 14 لاکھ 45 ہزار روپے سے گھٹ کر 13 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ڈی ایس ایف کے
فوٹو بشکریہ پاک وہیلز
اس کمپنی نے اپنی گاڑی گلوری کے تمام ورژنز کی قیمتوں کو کم کیا ہے۔

گلوری 580 پرو 1500 سی سی ٹربو 89 ہزار روپے سستی کی گئی ہے اور اب یہ 46 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 46 لاکھ 10 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

اسی طرح گلوری 580 ٹی 1500 سی سی ٹربو 70 ہزار روپے کمی کے بعد 42 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 42 لاکھ 29 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔

گلوری 580 1800 سی سی ماڈل کو بھی 70 ہزار روپے سستا کیا گیا ہے اور یہ 44 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 43 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

پرنس پرل
اسکرین شاٹ
اس کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت 88 ہزار روپے کم کی ہے جس کے بعد وہ 11 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 11 لاکھ 11 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

Recent Posts

’پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی‘، پی ٹی آئی رہنما کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں پارلیمانی…

3 mins ago

’خود ڈیل سے وزیراعلیٰ بنے ہیں‘، جے یو آئی رہنما نے علی امین گنڈاپور کو نشانے پر لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل نے کہا…

9 mins ago

جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں…

16 mins ago

کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کیلئے سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کان کنی کی کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ (Barrick Gold) کے سی ای…

20 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے…

39 mins ago

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

46 mins ago