خیبر (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…