شہر میں کہیں کچرا نظر نہ آئے، میئر کراچی کی متعلقہ محکموں کو ہدایت


کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں کہیں کچرا نظر نہ آئے،سڑکوں کی صفائی خود مانیٹر کروں گا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور محکمۂ انجینئرنگ کا اجلاس ہوا۔میئر کراچی کو 12 ربیع الاوّل کے موقع پر شہر کی صفائی ستھرائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کی زیرِ انتظام سڑکوں کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے، انڈر پاسز کی تزئین اور صفائی ستھرائی کے کاموں میں تیزی لائی جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ چیف انجینئر خود سڑکوں پر گڑھوں کو فوری بھرنے کا انتظام کریں، 15 دن کا وقت دے رہا ہوں 16 ویں دن خود شہر کا دورہ کروں گا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کی مکمل نگرانی شروع کر دی ہے، کے ایم سی میں صرف وہ رہے گا جو کام کرے گا۔
مرتضیٰ وہاب کی ریبیز ڈے واک میں شرکت
دوسری جانب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عالمی ریبیز ڈے کے موقع پر آگہی واک میں بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ ریبیز کنٹرول پروگرام کے تحت اقدامات کر رہے ہیں، ریبیز سے متاثرہ کتوں کے لعاب میں وائرس ہوتا ہے جو کاٹنے سے متاثرہ فرد میں منتقل ہو جاتا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ سگ گزیدگی پر کنٹرول کے پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کتوں کی نس بندی کرنا ہی معاملے کا واحد حل ہے۔

Recent Posts

پاکستان اپنی سالمیت، علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور کسی بی علاقائی خطرے…

1 min ago

سعودی عرب نے دورا ن حج وہ کام جس پر ایک لاکھ ریال جرمانے کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کرنے والے شخص کیلئے گرفتاری…

10 mins ago

جناح ہاؤس حملہ کیس؛ یاسمین راشد، عمر چیمہ کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف…

11 mins ago

گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی…

32 mins ago

حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت…

42 mins ago

زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد…

44 mins ago