حاملہ ہونے کی خبریں، انوشکا شرما نے تصویر کھینچنے سے روک دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے حاملہ ہونے کی خبروں کے دوران میڈیا کو تصویر کھینچنے سے روک دیا۔
سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ تاہم، جوڑے کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
انہی افواہوں کے درمیان، انوشکا شرما نے حالیہ آؤٹنگ کے دوران میڈیا کو تصاویر کھینچنے سے روک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)


وائرل ویڈیو میں میں انوشکا شرما اپنی گاڑی میں نظر آ رہی ہیں اور جب میڈیا کے نمائندوں نے اداکارہ سے تصاویر کے لیے کہا تو اُنہوں نے صاف انکار کر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما سفید رنگ کی ڈھیلی ٹی شرٹ اور جینز میں ملبوس گاڑی میں بیٹھی ہیں اور جب وہ دیکھتی ہیں کہ کیمرے سے اُن کی تصاویر لی جارہی ہیں تو وہ اشارہ کرکے روک دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سال 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، اس جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا۔