پی ایس او نے قومی ایئرلائن کو تیل فراہم کرنے سے انکار کردیا، پروازوں میں تاخیر

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے مالی بحران کا شکار قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو جیٹ فیول دینے سے انکار کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس او کی جانب سے فیول فراہم نہ کرنے کے باعث پی آئی اے کی2پروازیں لاہور ایئرپورٹ پر روک دی گئیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ رقوم کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی روک دی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی شام 5 بجے لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 305 اور 6 بجے لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 741 کو تیل فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس او سے بات جیت کا سلسلہ جاری ہے اور ایندھن کی فراہمی کے ساتھ ہی پروازیں روانہ ہوجائیں گی۔