الیکشن لڑتے وقت پوچھا جاتا ہے بیویاں کتنی ہیں؟ بھلا یہ کیا بات ہوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ الیکشن لڑتے وقت ہم سے یہ بھی پوچھا جاتا ہے کہ آپ کی بیویاں کتنی ہیں؟ بھلا یہ کیا بات ہوئی؟ بیگمات کے بارے میں کیوں پوچھا جاتا ہے، بابراعوان بولے ویسے آپ سب کی جرات کو سلام یہ گفتگو آپ صرف یہاں کرسکتے گھر جاکر نہیں کرسکتے۔پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کا پہلا اجلاس شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق شریک ہوئے۔
نوید قمر نے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کی۔کمیٹی ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے بلز منظور کرانے کے معاملے پر قائم کی گئی۔ اپوزیشن نے اس معاملے پر ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے پر اتفاق کے بعد اسپیکر نے خصوصی کمیٹی قائم کی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے کہا کہ اگر ہاؤس کو بہتر چلانا ہے تو بلز کمیٹی میں لائے جائیں، ٹی او آرز بنائے جائیں، اہم قانون سازی اس کمیٹی میں کرلی جائے، اگر وزیر یا رکن نے بل پیش کیا ہے تو وہ ایوان میں واپس لے سکتا ہے۔

ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 21 دن گزر گئے ہم قانون کے مطابق تبدیل نہیں کرسکتے اسپیکر کی ہدایت پر کمیٹی بنی ہم اپنی رائے سینیٹ کمیٹی میں رکھ دیں۔ایاز صادق بولے الیکٹورل ریفارمز بل میں تفصیلی بحث کی ضرورت ہے اس پرشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکٹرول ریفارمز پر علیحدہ کمیٹی بنا دیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن لڑنا بہت مشکل ہوگیا ہے، امیدوار سے پوچھا جاتا آپ پر کہاں کہاں ایف آئی آرز درج ہیں، اب ہمیں کیا پتا ہم پر کہاں کہاں مقدمہ ہوا ہے؟وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہم سے یہ بھی پوچھا جاتا ہے کہ آپ کی بیویاں کتنی ہیں؟ یہ کیا بات ہوئی بیگمات کے بارے میں کیوں پوچھا جاتا ہے؟ پیپلز پارٹی کے رہنماء نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو بیگمات والی شق پر سب سے زیادہ متاثر ہوئی، ہمارے امیدوار نثار کھوڑو کو نا اہل کردیا گیا تھا اسی معاملے پر۔
اسدعمر نے کہا کہ 21 بلز پر سب کو اعتراض ہے کہ ہمیں بولنے نہیں دیا گیا، میری گزارش ہے اس معاملے کو طویل نہ کریں، یہ بلز اب سینیٹ کی ملکیت ہیں، میرے خیال سے سینیٹ میں ہم سب کے ارکان موجود ہے، ہمارا جو فیصلہ ہوگا ہم اپنے سینیٹرز کو آگاہ کردیں گے وہ ہمارا فیصلہ کمیٹی میں تسلیم کریں گے۔

Recent Posts

ازدواجی زندگی نے مجھے سیلز بزنس میں ماہر بنا دیا، امریکی شہری

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) امریکا کے ایک کاروباری شہری ’لنکڈ اِن‘ پر اپنی حالیہ پوسٹ کی وجہ…

1 min ago

’ میں جس ایجنڈے کیلئے نکلا تھا وہ آج ختم ہو گیا ‘ شیر افضل مروت نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے…

2 mins ago

اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ ایک اور تصویر جاری کردی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ…

14 mins ago

پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں…

31 mins ago

چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کے دوران لڑکی ٹرین تلے آ کر جاں بحق

ملتان (قدرت روزنامہ )ملتان میں چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں لڑکی ٹرین کے…

37 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ ججز خط ازخودنوٹس کیس،سپریم کورٹ نے 30اپریل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ ججز خط ازخودنوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے 30اپریل کی…

41 mins ago