نئے ٹیکسز لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکسز لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، طے شدہ ٹارگٹ کے مطابق ٹیکس جمع کر رہے ہیں۔
نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ملکی معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر نے بورڈ ممبران کے ہمراہ وزیر خزانہ کو بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات، ریونیو کلیکشن پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ زراعت پر ٹیکس لگانا صوبوں کا اختیار ہے، دکانوں پر ٹیکس لگانے کیلئے فی الحال تجویز زیر غور نہیں۔