یمنیٰ زیدی نے بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ اپنے نام کرلیا


کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ جیت لیا۔کراچی میں منعقد ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی 22 ویں سالانہ تقریب میں اداکارہ بلال عباس اور ارسلان نصیر کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یمنیٰ زیدی نے 2 لکس اسٹائل ایوارڈز جیتے اور سب سے زیادہ ایوارڈز لینے والی اداکارہ بن گئیں۔یمنیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے کیریئر میں ملنے والے 4 ایوارڈ کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’مضبوط بنیں، نڈر بنیں، خوبصورت رہیں، اور ”بختاور“ بنیں تو منزل آسان ہوجائے گی۔

ینگسٹ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 90 کی دہائی کی مقبول اداکارہ ریما خان کو دیا گیا جبکہ سینئر اداکارہ اور ڈائرکٹر مرینہ خان نے چینج میکر ایوارڈ کی حق دار قرار پائیں۔ تقریب میں مایا علی اور فرحان سعید نے ایک ساتھ پرفارمنس پیش کی۔
تقریب کی میزبانی کے فرائض فہد مصطفیٰ ، صبا قمر اور احمد علی بٹ نے انجام دئیے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں شوبز، فیشن اور اسٹائل انڈسٹری کی مشہورشخصیات نے شرکت کی۔

Recent Posts

لاہور: پولیس اور وکلا میں تصادم کا مقدمہ درج، پاکستان بار کونسل کی آج ملک گیر ہڑتال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز لاہور کے علاقے جی پی او چوک میں پولیس اور…

8 mins ago

رنویر سنگھ نے اپنی اور دیپیکا پڈوکون کی شادی کا البم جلا دیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی…

25 mins ago

گوادر: حجام کی دکان میں کام کرنیوالے 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوادر کے علاقے سربندر میں کوارٹر میں سوئے ہوئے7 افراد کو فائرنگ…

32 mins ago

نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد افسران کا دورہ پاکستان، مقامی پولیس کو اہم تجاویز پیش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے پاکستانی نژاد افسران نے دورہ پاکستان کے…

39 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں: امریکی ترجمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق معاملات پر امریکا کی…

45 mins ago

لاہور واقعے میں صوبائی حکومت کا عمل دخل نہیں: طلال، واقعہ حکومتی نااہلی تھا: احسن بھون

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن سینیٹرطلال چوہدری نےکہا ہے کہ لاہور کے واقعے…

58 mins ago