نگراں وزیرِ منصوبہ بندی کی چینی سفیر سے ملاقات


لاہور (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ منصوبہ بندی سمیع سعید سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی ہے . ملاقات میں سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا بھی شریک ہوئے، جس کے دوران پیک کے جاری منصوبوں، توانائی، انفرااسٹرکچر، انڈسٹریل زونز پر تبادلہ خیال کیا گیا .


ملاقات کے دوران ایگری کلچرل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا . نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید حکومت سی پیک کےجاری منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے . اُنہوں نے بتایا کہ وزارت باقاعدگی سے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتی ہے، سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز کا کام تیزی سے جاری ہے .
نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے چین کے سفیر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی . یاد رہے کہ چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے گزشتہ ماہ اپنا منصب سنبھالا تھا . اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزارت منصوبہ بندی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا .
اُنہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی سی پیک کے منصوبوں پر بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، جسےچین قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے . چینی سفیر نے کہا کہ بی آر آئی فورم انتہائی اہمیت رکھتا ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے .
چین کے سفیر نے بی آر آئی فورم 2023ء میں نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید کو دعوت بھی دی . واضح رہے کہ بی آر آئی فورم 17 اور 18 اکتوبر 2023ء کو بیجنگ میں ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں