کسٹم کا لاہور میں گودام پر چھاپہ، 80 کروڑ روپے کے اسمگل شدہ آٹو پارٹس برآمد


لاہور(قدرت روزنامہ) کسٹم انفورسمنٹ لاہور نے بڑی کارروائی میں ایک گودام سے 80 کروڑ روپے مالیت کے اسمگل شدہ آٹو پارٹس کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔
کسٹمز ٹیم نے پرانے راوی پل کے قریب گودام پر چھاپہ مارا جس میں یہ بڑی کھیپ اتاری گئی تھی۔ اسمگل شدہ سامان قبضہ میں لے کر 16 ٹرکوں اور ایک کنٹینر میں لوڈ کرکے کسٹم وئیر ہاؤس منتقل کردیا گیا۔
29 2 300x225
29 3 300x225
29 4 300x225
29 5 300x225
کسٹم حکام کے مطابق سامان کو تحویل میں لے کر گودام کو سیل کردیا گیا ہے، کسٹمزحکام نے اسمگل شدہ سامان کے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
29 6 300x225
29 7 300x225
29 8 300x225
29 9 225x300