ادویات کی درآمد پر ٹیکس سے چھوٹ دینے کا مطالبہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فارما سیوٹیکل انڈسٹری نے تیار شدہ ادویات کی درآمدات پر عائد تین فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس سے چھوٹ دینے کا مطالبہ کر دیا۔نگران حکومت نے تیار شدہ ادویات فارماسیوٹیکل اور بائیولوجیکل مصنوعات کی درآمد پر عائد کم ازکم تین فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس سے چھوٹ دینے کے بارے میں ایف بی آر اور ڈریپ سے رائے طلب کرلی۔
’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو لیٹر لکھا جس میں کہا گیا کہ درآمدی سطح پر تیار شدہ ادویات پر تین فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس لاگو ہے۔
پاکستان میں فارماسیوٹیکل اور بائیو لوجیکل مصنوعات کی قیمت مقرر کرنے کی رجیم لاگو ہے اور مقررہ قیمت کی حد سے زیادہ ادویات کی قیمتیں مقرر نہیں کی جاسکتیں۔
درآمدی فارماسیوٹیکل اور بائیولوجیکل مصنوعات پر ادا کردہ تین فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس صارفین تک منتقل نہیں کیا جا سکتا، جس کے باعث یہ سارا بوجھ فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو برداشت کرنا پڑتا ہے، فارما انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلیے تین فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس سے چھوٹ دی جائے۔

Recent Posts

چمن:دھرنا کمیٹی کے 10ارکان کے خلاف پولیو ٹیم، لیویز اہلکاروں پر حملوں کا مقدمہ درج

چمن(قدرت روزنامہ)دھرنا کمیٹی کے 10 ارکان کے خلاف پولیو ٹیم، لیویز اہلکاروں پر حملوں کا…

36 mins ago

عدالت نے عالیہ حمزہ، صنم جاوید کی رہائی کا حکم دے دیا

سرگودھا کی اے ٹی سی نے پولیس کی طرف سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے…

48 mins ago

رکیں، خربوزے کے بیج نہ پھینکیں! بیج کھانے کے یہ مزیدار طریقے آزمائیں

یہ پکوانوں کو ایک اچھا ذائقہ پیش کرسکتے ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خربوزے کے بیج…

58 mins ago

آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس

آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کا مجرمان کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا حکم کوئٹہ…

1 hour ago

استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی بجٹ 2024-25 میں استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا…

2 hours ago

سعودی عرب جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی،…

2 hours ago