محمد رضوان نے اپنا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کردیا


حیدرآباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے پاک سری لنکا میچ میں ملنے والا اپنا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر انکے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘میرا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ غزہ میں موجود بھائیوں اور بہنوں کے نام۔’
محمد رضوان نے میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سری لنکا کے خلاف جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، خاص کر عبد اللہ شفیق اور حسن علی نے اس جیت کو مزید آسان بنادیا۔’
انہوں نے حیدرآباد دکن کے شہریوں کی طرف سے پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘حیدرآباد والوں کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جنہوں نے شروع سے آخر تک ہماری مہمان نوازی کی۔

Recent Posts

ٹانک اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک، 5 اہلکار شہید

26 اور 27 مئی کے دوران تین مختلف آپریشن میں مجموعی طور پر 23 دہشت…

7 mins ago

ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کی ریلی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، مطالبہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی…

17 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ نے سیکرٹری پی ایچ ای‘سیکرٹری خزانہ ‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ ‘ بلوچستان ہائیکورٹ نے سیکرٹری پی ایچ ای ‘ سیکرٹری خزانہ ‘…

33 mins ago

عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روکنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی سے متعلق پیمرا کے…

43 mins ago

تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال، سندھ اسمبلی کا قانون سازی کا مطالبہ

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف…

60 mins ago

صحافت اور سرکاری ملازمت کرنے والوں کیخلاف دائر آئنی پٹیشن پر ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

آئین کی آرٹیکل کنڈکٹ رول 1979 سیکشن 16 اور بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کوئی…

1 hour ago