مہنگی بجلی کی فراہمی، کے الیکٹرک پر 20کروڑ روپے جرمانہ برقرار
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیپرا نے عوام کو مہنگی بجلی بیچنا ثابت ہونے پر کے الیکٹرک کو ذمے دار قرار دیتے ہوئے 20کروڑ روپے جرمانہ برقرار رکھا۔نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی نااہلی کا بوجھ اہل کراچی پر منتقل نہیں کرسکتے۔فیصلے کے مطابق کے الیکٹرک نے سستے اور بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس چلانے میں جان بوجھ کر تاخیر کی، ناقص کارکردگی والے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی اور کے الیکٹرک کراچی میں بجلی کی لوڈشنگ کا باعث بھی بنا۔
نیپرا نے مہنگی بجلی بیچنے کے معاملہ پر کے الیکٹرک سے متعلق ستمبر 2021 اور مئی 2022 کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔