ورلڈ کپ ، کیا پاکستان کمزور ٹیموں کیخلاف ہی پرفارم کرتا ہے؟ شکست پر سابق کرکٹرز پھٹ پڑے

لاہور(قدرت روزنامہ) بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر کرکٹ ایکسپرٹ بھی پھٹ پڑے اور کہا کہ کیا آج کی کارکردگی دیکھ کریہ کہا جائے کہ پاکستانی ٹیم صرف کمزور ٹیموں کے خلاف ہی پرفارم کرتی ہے .

جیو نیوز کے مطابق بھارت سے 7 وکٹوں کی بدترین شکست کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے پاکستانی ٹیم پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہین کا سوئنگ کہیں نظر نہیں آ رہا، پاکستان کے بڑے سمجھے جانے والے بیٹرز بھی ٹیسٹ کرکٹ سمجھ کر کھیل رہے ہیں .

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمارے بولرز نےٹی ٹوئنٹی والی بولنگ کی، بیٹرز نے چھکا مارنے کی کوشش ہی نہیں کی، پاکستان کو آج کم ازکم نیدرلینڈز اور سری لنکا والی پرفارمنس دکھانی چاہیے تھی .

قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا پچ کے حساب سے پاکستان نے آدھے رنز بنائے جبکہ محمد عامر نے پاکستان ٹیم کو بڑا سوچنے کا مشورہ دے دیا .

. .

متعلقہ خبریں