اسرائیل کا لبنانی سرحد پر جنگی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسرائیل لبنان سرحد پر کشیدگی کے بعد جنگی حالت کا نفاذ کر دیا گیا۔
لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ شہری لبنانی سرحد کے ساتھ 4 کلومیٹر کے علاقے کے اندر نہ آئیں۔
اسرائیل نے لبنانی سرحد پر جنگی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے لبنانی سرحد کےساتھ روڈ بند کر دیے ہیں، لبنان سے راکٹ فائر میں ایک اسرائیلی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی جانب لبنانی سرحد پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان نے جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
ترجمان ڈینیل ہیگاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جہاں چاہیں گے حملہ کریں گے۔
علاوہ ازیں غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 329 ہو گئی ہے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار 714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔