کراچی (قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ 75 روپے کا ہرا اور نیلا نیا نوٹ دونوں پاکستان میں لین دین کےلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں . بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کا یادگاری نوٹ جاری کیا تھا جو کہ سبز رنگ کا تھا .
بعد ازاں اسٹیٹ بینک کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جو کہ نیلے رنگ کا تھا اور اس کا ڈیزائن پہلے جاری کیے گئے نوٹ سے مختلف ہے .
تاہم نوٹ کے حوالے سے عوام کے شکوک و شبہات سامنے آنے پر اب اس کے اصل ہونے کے حوالے سے سٹیٹ بینک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے وضاحت جاری کی ہے . سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ 75 روپے کا ہرا اور نیلا نیا نوٹ دونوں لین دین کےلئے قابل استعمال ہیں .
. .#SBP clarifies that both blue and green color banknotes of Rs.75 are legal tender & can be used as medium of exchange in all transactions across Pakistan.https://t.co/ZDwC3GzqvG#SBPClarification pic.twitter.com/EdQxA3Zlhf
— SBP (@StateBank_Pak) October 16, 2023