جیکولین، سوہا اور امیشا پٹیل کو اداکاری سے قبل کیا کچھ کرنا پڑا؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)خوبرو اداکارہ امیشا پٹیل نے فلم ’’کہو نہ پیار ہے‘‘ سے بولی وڈ میں انٹری دینے سے قبل امریکا کی یونیورسٹی سے اکنامکس میں گریجویشن کیا تھا ۔ گریجویشن کے بعد امیشا پٹیل نے ایک سیکیورٹی کمپنی میں معاشی تجزیہ کار کی نوکری بھی کی تھی۔ تاہم امیشا کا گلیمر انہیں شوبز کی دنیا میں کھینچ ہی لایا اور بالی وڈ کی دنیا کو ایک سے ایک بہترین فلم دی۔
اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی امیشا پٹیل نے حال ہی میں غدر ٹو میں اپنی اپنی جاندار اداکاری سے سب کے دل جیتے تھے۔ بالی وڈ کی اس اداکارہ سے پاکستانی اداکار عمران عباس سے معاشقے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ ان خبروں پر امیشا پٹیل کا کہنا تھا کہ ’میں ان تمام افواہوں کو سن کر کافی ہنسی تھی، میں نے سوشل میڈیا پر یہ تمام باتیں پڑھیں لیکن ہم دونوں میں ایسا کچھ نہیں ہے، میں عمران کو بہت سالوں سے جانتی ہوں۔

‘ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘ہم دونوں امریکا میں ایک ساتھ یونیورسٹی میں پڑھتے تھے اور اب بہت عرصے بعد ہماری ملاقات ہوئی تو میں اپنے پرانے دوست سے مل کر بے حد خوش تھی۔’ بات کی جائے اگر خوبرو اداکارہ جیکولین فرنانڈس ی تو وہ بولی وڈ میں آنے سے قبل سری لنکا کے ایک چینل میں نیوز رپورٹر تھیں۔ ان کی شخصیت کے سری لنکن میڈیا میں بھی مداح تھے، اسی لیے انہیں ماڈلنگ کی پیشکش ہوئی۔ پٹودی خاندان کی بیٹی سوہا علی خان لندن اسکول آف اکنامکس سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملٹی نیشنل بینک اور فورڈ فاونڈیشن میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہیں۔ بعد میں سوہا نے اپنی والدہ اور بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کا فیصلہ کیا۔