نواز شریف ضمانت کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز میں درخواست ضمانت کی کازلسٹ منسوخ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز میں درخواست ضمانت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں آج سماعت کیلئے مقرر تھیں، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں ملاقات کی اجازت پر بھی سماعت نہیں ہوگی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ کی ریگولر کازلسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔ عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ ڈویژن بنچ میں آج صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت ہوگی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف کے خلاف العزیزیہ، ایون فیلڈ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز میں درخواست ضمانت کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو حفاظتی ضمانت مل گئی ہے اور توشہ خانہ کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری بھی 24 اکتوبر تک معطل کر د یے گئے ہیں۔