شیخ رشید کی کئی سیاسی باتوں سے اختلاف ہے اور رہیگا ، علی محمد خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے انٹرویو پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کی کئی باتوں سے سیاسی اختلاف ہے اور رہے گا لیکن آپس میں ہمیشہ ایک عزت کا محبت کا اور باہمی احترام کا تعلق رہا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ البتہ یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ شیخ رشید پاکستانی سیاست میں غریب آدمی کی، تھڑے والے کی، ریڑھی بان کی، دیہاڑی دار اور رکشہ والے کی آواز ہے۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ کابینہ میں ہمیشہ ان کو غریب اور مزدور کی اور مہنگائی کے خلاف بات کرتے ہوئے پایا، انہوں نے ہمیشہ ریاستی اداروں کی تکریم کی بات کی ، وش ختم نبوتؐ کے بھی پہرہ دار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شیخ رشید جہاں بھی رہیں خوش رہیں اور عزت سے رہیں، پاکستانی سیاست کی کہانی فرزندِ راولپنڈی شیخ رشید صاحب کے بغیر نامکمل ہی رہے گی۔