دائروں کے سفر میں سیاست کی ساکھ بچی نہ ہی نظامِ انصاف کی: مصطفیٰ نواز کھوکھر


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ 76 سال سے جاری دائروں کے سفر میں سیاست کی ساکھ بچی نہ ہی نظامِ انصاف کی۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کل ن لیگ زیرِ عتاب تھی اور پی ٹی آئی منظور نظر، آج ن لیگ منظور نظر ہے اور پی ٹی آئی زیرِ عتاب، یہ دائروں کا سفر ہے جو 76 سال سے جاری ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس سفر میں سیاست کی ساکھ بچی نہ ہی نظام انصاف کی، نئے سفر کی ابتدا اس تضاد کو ختم کیے بغیر ممکن نہیں کہ حکمران چننا، حکومت چلانا کس کا کام ہے؟