اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، راجا پرویز اشرف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد معصوم بچوں کی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ فلسطین پر حملے کرکے اسرائیل جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیلی جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
راجا پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے دکھ اور درد میں برابر کا شریک ہے، ہم اہل فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری سے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کا نوٹس لے۔